سکول ایجوکیشن کی جاری سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے‘ ڈپٹی کمشنر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:02

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)سکول ایجوکیشن کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفا ق احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایجوکیشن کی 39کروڑ 94لاکھ کی لاگت سے 278سکیموں پر کام جاری ہے ۔ان میں سے دو سو ایک مسنگ فیسلیٹیز ،اپ گریڈیشن کی چھ اور 71خطر ناک بلڈنگ شامل ہیں ۔

125سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں باقی پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جاری سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے ۔متعلقہ ادارے سکیموں کی خود نگرانی کریں۔میٹیریل میں کسی قسم کی ملاوٹ نہیں ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ خود موقع پر جا کر سکیموں کو چیک کروں گا۔ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔اس موقع پر ایکسئن بلڈنگ ،سی ای او تعلیم ثناء اللہ سہرانی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل،محکمہ ہائی وے اور متعلقہ افسران موجود تھے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کے لئے فاضل پور میں نئے تعمیر ہونے والے کالجز کا دورہ کیا۔