ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ نے سہولت سنٹر، نوتعمیر کورٹس کاافتتاح کرلیا‘ مختلف حصوں کاجائزہ لیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:02

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں سہولت سنٹر کے ذریعے سائلین کو ون ونڈوتمام معلومات بشمول نقول،پیشی ،مقدمے کی نوعیت متعلقہ کورٹس کے بارے میں آگہی حاصل ہوسکے گی جو جوڈیشل کمپلیکس سے سائلین کو فراہم کردہ سہولیات سے استفادہ کا عملی نمونہ ہے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم نے سہولیت سنٹر ،نوتعمیر سول کورٹس ،فیملی کورٹس ،واٹر فلٹریشن پلانٹ وجم خانہ کے افتتاح کے موقع پر کہی ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز نجف عباس ،راے محمد یاسین شاہین ،ظفر اللہ نیازی ،سینئر سول جج ایڈمن اختر عباس خان اور کامر ان احمد ریحان ،آصف حیات ، سول ججز رفاقت علی قمر ،وجیہہ حفیظ کے علاوہ دیگر جج صاحبان ہمراہ تھے۔اس موقع پر ایس ڈی او محمد اسماعیل نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ دو سول کورٹس 1کروڑ 69لاکھ روپے ،فیملی کورٹ 2کروڑ 13لاکھ روپے جبکہ واٹر فلٹریشن پلانٹ 15لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نوتعمیر کورٹس ،جم خانہ ،سہولت سنٹر،واٹرفلٹریشن پلانٹ کے مختلف حصے دیکھے ا ور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔،سینئر سول جج ایڈمن اختر عباس خان نے ڈسٹرکٹ سیشن جج کو سہولت سنٹر سے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سائلین کو فراہم کردہ معلومات اور ڈیوٹی روسٹر کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سہولت سنٹرکے قیام اور واٹر فلٹریشن کے قیام سے سائلین کو بروقت آگہی اورصاف پانی کی فراہمی ایسے اقدام کو عدالتوں میں آنے والے افراد کے لیے ایک بہتر سہولت قرار دیا۔افتتاح کے موقع پر ملکی سلامتی و استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں۔