خود کوسینئر ایڈوائزر صوبائی محتسب ظاہرکرنیوالا شخص گرفتار، حوالہ پولیس

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:01

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈیرہ غازیخان میں خود کو سینئر ایڈوائزر صوبائی محتسب ظاہر کر نے والے سید ضیغم رضا نقوی کو گرفتار کرلیاگیا، پولیس سٹیشن سول لائنز نے قانونی کارروائی شروع کر دی ، ضیغم رضا نقوی نے کمشنر سمیت دیگر اعلی افسران سے ملاقاتیں کیں اور خود کو سینئر ایڈوائزر صوبائی محتسب ظاہر کیا، ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم سے ملاقات کے دوران شبہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد اقبال مظہر مہار کو تحقیقات کا حکم دیا اور لاہور سے رابطہ ہونے پر پتہ چلا کہ وہ سینئر ایڈوائزر صوبائی محتسب نہیں ہے ، جس پر نوسر بازی اور سرکاری عہدے کا غیر قانونی استعمال کرنے پر ملزم کو فوری طو رپر پولیس کی تحویل میں دے دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :