نو آموز فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے مقابلوں کا شیڈول جاری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:01

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)وزارت ا نفارمیشن و ثقافت حکومت پنجاب نے نو آموز فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے مقابلوں کا شیڈول جاری کردیاہے ، کامیاب فنکاروں میں پرکشش انعامات تقسیم کیے جائیں گے ، پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیراہتمام بنو پاکستان کی پہچان کے موضوع پر ڈرامہ ایکٹنگ کے ذریعے چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا حصہ بننے کیلئے ڈرامہ سوسائٹی / کلب کی رجسٹریشن کرائی جائے گی جس کیلئے 31اکتوبر 2017ء آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ،مقابلہ میں شریک فنکاروں کی عمر کی حد 18سے 35سال مقرر ہے ، مردوخواتین مقابلے میں شرکت کر سکتے ہیں تاہم ڈرامہ کلب/ سوسائٹی کی رجسٹریشن لازمی ہے ، صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے فنکار ڈومیسائل کے مطابق متعلقہ ڈویژن میں شریک ہو سکتے ہیں ، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر منصفین کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کا فیصلہ حتمی ہو گا تاہم ڈویژن اور صوبائی سطح پر ازالہ شکایت کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں جن کے فیصلے کو حتمی تصور کیاجائے گا، رجسٹریشن کیلئے punjab.gov.pk/TalentHunt پر رجوع کیا جاسکتاہے۔