سینٹارس شاپنگ مال میں داخلہ فیس لینے کے خلاف کمشنر اسلام آباد نے ایکشن لے لیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وفاقی دارالحکومت کے بڑے سینٹارس شاپنگ مال میں داخلہ فیس لینے کے خلاف کمشنر اسلام آباد نے ایکشن لے لیا ، مال کے جنرل مینجر کو تین دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کا حکم دے دیا ،گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے شہریوں سے اپنی مرضی کے مطابق مختلف اوقات میں 300 یا 500 فیس وصول کی جاتی ہے اور خریداری کرنے پر کوپن سے ایک سے ڈیڑ ھ سو روپے کاٹ لیے جاتے ہیں ،شہریوں کے بنیادی حقوق کا مذاق اڑانے اور ایک خاص طبقہ کو پروٹوکول دینے کے کلاف شہریوں نے کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی تھی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کمشنر اسلام آباد نے شہریوں کی بارہا شکایات پر وفاقی دارالحکومت کے برے شاپنگ مال سینٹارس کی انتطامیہ کو داخلہ فیس لینے پر نوٹس جاری کردیا ۔ کمشنر افس سے جاری کردہ نوٹس مین مال کے جنرل مینجر کو تین دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ گزشتہ ایک سال سے زائد شہریوں سے اپنی مرضی کے مطابق مختلف اوقات میں 300 یا 500 فیس وصول کی جاتی ہے اور خریداری کرنے پر کوپن سے ایک سے ڈیڑ ھ سو روپے کاٹ لیے جاتے ہیں ،شہریوں کے بنیادی حقوق کا مذاق اڑانے اور ایک خاص طبقہ کو پروٹوکول دینے کے کلاف شہریوں نے کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :