سکھر:انجمن تاجران شاہی بازار کے انتخابات

خدمت گذار پینل کے حاجی محمد شفیع عباسی سمیت دیگر امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء)انجمن تاجران شاہی بازار کے انتخابات ،خدمت گذار پینل کے حاجی محمد شفیع عباسی سمیت دیگر امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ، شاہی بازار میں جشن کا سماع ، تاجروں اور دکانداروں کی ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص ، نومنتخب عہدے داروں کو مبارکباد ، تاجر اتحاد کے زریعے اپنے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں ، کامیاب امیدوارتفصیلات کے مطابق انجمن تاجران شاہی بازار کے سالانہ انتخابات الیکشن دلشاد الاہی نائب اراکین سہیل احمد ، محمد اقبال کے زیر نگرانی شاہی بازار میں منعقد ہوئے اس موقع سیکورٹی کے انتظامات کیلئے پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے تھے سالانہ انتخابات میں دو پینل تاجر دوست پینل اور خدمت گذار پینل نے حصہ لیا پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا جس میں انجمن تاجران شاہی بازار کے 201رجسٹرڈ ووٹرس نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ دونوں پینل کی جانب سے دو دو پولنگ ایجنٹ مقرر کئے گئے تھے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق خدمت گذار پینل جس کا انتخابی نشان چھتری تھا صدر کیلئے حاجی محمد شفیع عباسی ، نائب صدر اول محمد آصف آرائیں ، نایب صدر دوئم ارشد الاہی ، جنرل سیکریٹری محمد خالد ، جوائنٹ سیکریٹری اول محمد عامر ، جوائنٹ سیکرٹری دوئم محمد حنیف پٹھان، خزانچی محمد بشیر آرائیں بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے نتائج کا اعلان ہوتے ہیں خدمت گذار پینل کے حمایتوں نے کامیاب امیدوار وں کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی لگاتے ہوئے پھول نچھاور کئے اور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کیا انجمن تاجران شاہی بازار کے نومنتخب عہدے داروں نے شاہی بازار سمیت دیگر اطراف کے تجارتی مراکز کا دورہ کیا اور دکانداروں اور تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ جس قدر تاجر برادری نے ان پر اعتماد کیا ہے انشاء اللہ تاجروں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائینگے ۔