سکھر:جے یو آئی عزم طلباء کنونشن کا انعقاد

مرکزی و صوبائی قیادت کی سکھر آمد ،کنوینشن میں ہزاروں کارکنان کی شرکت ، سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء)جے یو آئی عزم طلباء کنونشن کا انعقاد ، مرکزی و صوبائی قیادت کی سکھر آمد ،کنوینشن میں ہزاروں کارکنان کی شرکت ، سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام لب مہران گرائونڈ میں عظیم الشان (عزم طلباء کنوینشن) کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین آف سینٹ حضرت مولانا عبدالغفور حیدری ، رکن سندھ قومی اسمبلی امیر الزماں ، قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو ، ناصر محمود سومرو ، جے ٹی آئی کے صوبائی رہنما مولانا عبداللہ حمادی ، جے یو آئی کے صوبائی رہنما عبدالقیوم ہالیجوی ، ، مولانا سعود افضل ہالیجوی ، آغا سید محمد ایوب شاہ ، قاری محمد عثمان ، مولانا محمد صالح اندھڑ ، قاری لیاقت علی مغل ، مفتی اعظم مہر ، مولانا رفیق احمد توحیدی سمیت صوبائی ، ضلعی و سٹی کے عہدے داروں سمیت تعلقہ ، یونٹ عہدے داروں، نامور نعت خوان ، قاری حضرات اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کنوینشن کی سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے رضاکاربھی تعینات تھے ۔