سکھر:گورنمنٹ بوائر پرائمری اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کا اساتذہ کی کمی ، عمارت کی خستہ حالی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) سکھر کے نواحی گائوں نہال خان کھوسہ کے گورنمنٹ بوائر پرائمری اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے اسکول میں اساتذہ کی کمی اور اسکول کے کمروں کی مرمت نہ ہونے والے عمل کے خلاف اپنے بچوں کے ہمراہ اسکول کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ تعلیم سمیت منتخب نمائندگان کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین میں شامل گائوں کے مکینوں نے بتایا کہ یہ اسکول 1961سے قائم ہیں چار سال قبل اسکول میں پڑھائی اچھی چل رہی تھی جب سے بائیومیٹرک سسٹم آیا اسکول کے چار استادوں میں تین استادوں کا تبادلہ ہو چکا ہے اب صرف ایک ٹیچر اسکول میں موجود ہے جو زیر تعلیم 127بچوں کو کیسے تعلیم فراہم کر سکتا ہے چار کمروں پر مشتمل اسکول کی حالت یہ ہے کہ دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں دو کمروں میں بچے گنجائش سے بھی زیادہ ہے اسکول میں ٹیچروں کی کمی اور کمروں کی مرمت کیلئے کئی بار متعلقہ محکمے اور اسکے بالا افسران کو شکایات کی مگر ابتک کچھ نہیں ہو سکا ہے ہمارے بچوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے خدرا ہمارے بچوں پر رحم کھایا جائے اور انہیں تعلیم سے محروم رکھنے والے عمل کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول کی حالت زار بہتر بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :