مادھوری ڈکشٹ میراٹھی فلم میں ڈیبیو کریں گی

سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مادھوری ڈکشٹ اب میراٹھی فلم میں بھی جلوہ گر ہونگی۔

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:58

مادھوری ڈکشٹ میراٹھی فلم میں ڈیبیو کریں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین میراٹھی فلم میں ڈیبیو کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کو میراٹھی فلم میں کام کرنے پر فخر ہے، انہیں فلم کی سٹوری کافی پسند آئی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر تیجا پربھا وجے دیو شکر ہیں۔

(جاری ہے)

مادھوری نے 1984ئ میں راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ابودھ سے فلمی سفر کا آغاز کیا،فلم نے باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کی،اس کے بعد مادھوری کی پے درپے کئی فلمیں فلاپ ہوئیں،ان کی فلم دل جس میں ان کے مقابل ہیرو کا کردار عامر خان نے ادا کیا نے کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

اداکارہ مادھوری کو شہرت فلم تیزاب سے ملی،اب تک 6 فلم فیئر ایوارڈز جیت چکی ہیں، انہیں 13مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا جو بالی ووڈ میں ایک ریکارڈ ہے، 2008ئ میں انہیں بھارت سرکارکی طرف سے پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا جو بھارت کا چوتھا بڑا سول اعزاز ہے، 25 اگست 2001ئ میں انہیں نیشنل سٹیزنز ایوارڈ سے نوازا گیا۔2013ئ میں اداکارہ ڈانس وِد مادھوری کے نام سے اپنی ایک آن لائن ڈانس اکیڈمی بنائی جس میں دنیا کے 172 ملکوں سے لوگ رسائی حاصل کر کے ڈانس سیکھ سکتے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :