صدام حسین کو امریکا کی جانب سے قتل کرنے کے لیے عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے والے معاملے پر فلم بنانے کا اعلان

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:56

صدام حسین کو امریکا کی جانب سے قتل کرنے کے لیے عالمی برادری کی حمایت ..
( آن لائن ) ہولی وڈ کی پروڈکشن کمپنیاں ’ہائیڈ پارک‘ اور ’رویلیشنز‘ انٹرٹینمنٹ نے عراق کے سابق صدر صدام حسین کو امریکا کی جانب سے قتل کرنے کے لیے عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے والے معاملے پر فلم بنانے کا اعلان کردیا۔خیال رہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے نائن الیون حملوں کے بعد جہاں افغانستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا جواز بنا کر اس پر حملہ کیا گیا، اسی طرح 2003 میں عراق پر بھی جوہری ہتھیار بنانے کے الزام پر حملہ کیا گیا تھا۔

اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ماتحت امریکا کے 65 ویں سیکریٹری خارجہ کولن پاول نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایک خطاب کے دوران کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق عراق جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔کولن پاول نے عراق کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کو جواز بنا کر بغداد پر حملہ کرنے اور صدر صدام حسین کو قتل کرنے کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کولن پاول نے خود ہی اقوام متحدہ میں 2003 میں کیے گئے اپنے خطاب کو اپنی سب سے بڑی سیاسی غلطی قرار دیا تھا، جب کہ بعد کی تحقیقاتی رپورٹس میں یہ باتیں بھی سامنے آئیں کہ عراق پر جوہری ہتھیار بنانے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔عراق حملے اور صدام حسین کے قتل پر نہ صرف امریکی بلکہ برطانوی حکام جن میں سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر بھی شامل ہیں، دنیا سے معافی مانگ چکے ہیں۔

صدر صدام حسین کو گرفتار کرکے کئی ماہ قید میں رکھنے کے بعد 30 دسمبر 2006 کو پھانسی دے دی گئی تھی۔اب کولن پاول کی 2003 کی اقوام متحدہ میں کی جانے والی اس تقریر پر فلم بنائی جائے گی، جس میں کولن پاول کا کردار معروف اداکارمورگن فری مین کرتے نظر آئینگیورائٹی کے مطابق ہائیڈ پارک اور رویلیشن انٹرٹینمینٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات رگینلڈ ہڈلن دیں گے، جب کہ اسے اشوک امرت راج اور لوری مک گیری پروڈیوس کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :