اسلام آباد،فیض آباد میں بااثر سیاسی شخصیت کے غیر قانونی اڈے کے خلاف میٹرو پو لیٹن کا رپو ریشن کاآپریشن پھر ناکام

اڈہ مالکان کا ایم سی آئی عملے پر حملہ، افسران کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا پولیس کاروائی میں اڈہ مالکان سے کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد ،تین افرا د گرفتار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) فیض آباد میں بااثر سیاسی شخصیت کے غیر قانونی اڈے کے خلاف میٹرو پو لیٹن کا رپو ریشن( ایم سیآئی) کاآپریشن پھر ناکام ہو گیا ہے، اڈہ مالکان نے ایم سی آئی کے عملے پر حملہ کیاہے جس میں افسران کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، پولیس کی کاروائی میں اڈہ مالکان سے کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد تین افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جمعرات کے روز ایم سیآئی کے زیر انتظام شعبہ ڈی ایم اے نے مجسٹریٹ اور پولیس کی مدد سے فیض آباد میں قائم غیر قانونی اڈے کے خلاف کاروائی کی جس میں پولیس انفورسمنٹ کے عملے نے بڑی تعداد میںشرکت کی ہے انفورسمنٹ نے فیض آباد میں گرین بیلٹ پر قائم کیے گئے ایک غیر قانونی اڈے کے خلاف کاروائی کی جس میں اڈے کے شیڈگرادئیے تاہم اڈہ مالکان اور عملے کی جانب سے انفورسمنٹ کے عملے کے کام میں مزاحمت کی پولیس نے جوابی کاروائی کے دوان اڈے کے کنٹینرسے ایک عدد کلاشنکوف برآمد کرلی اور ایک شخص کو حراست میں لیا جبکہ آئی ایٹ کی طرف قائم اڈوں کے بھی شیڈز اور بورڈز اتار دئیے گئے ہیں پولیس نے اس سائیڈ سے مزاحمت پر بھی دو افراد کو حراست میں لیا اور ان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت پر پرچہ درج کرلیا گیا ہے تاہم رات گئے غیر قانونی اڈہ دوبارہ گرین بیلٹ پر قائم کردیا گیا ہے اور اڈہ مالکان نے شیڈز دوبارہ تعمیر کرکے اپنی کاروباری سرگرمیاں شروع کردی ہیں واضح رہے کہ یہ معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے اور اس کیس میں ڈائریکٹر ڈی ایم اے سمیت دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کررکھی ہے۔