لاہور ہائیکورٹ، شہری اور اہل خانہ کو مبینہ طور پر حراساں کرنے کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ شمالی چھائونی 30 اکتوبر کوطلب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے پولیس کی جانب سے شہری اور اس کے اہل خانہ کو مبینہ طور پر حراساں کرنے کے خلاف ایس ایچ او تھانہ شمالی چھائونی کو 30 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

بشیر فاروقی کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت کو آگاہ کیا کہ بیٹے وقاص بشیر پر چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ۔درخواست گزار کے وکیل نے الزام لگایا کہ پولیس اہل خانہ کو حراساں کر رہی ہے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو حراساں کرنے سے روکے عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شمالی چھائونی کو 30 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔