سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کا خاندان ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوا ہے، جہاں جہاں پاکستان کے آئین اور قانون نے بلایا وہاں وہ پیش ہوئے ہیں، وہ صرف اس وجہ سے پیش ہوئے کہ پاکستان کے عوام نے انہیں ووٹ دے کر منتخب کیا اوروہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے لیڈر نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی

وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:53

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کا خاندان ہمیشہ عدالتوں میں پیش ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کا خاندان ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوا ہے، وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، وہ جے آئی ٹی اور احتساب عدالت میں بھی پیش ہوئے اور جہاں جہاں پاکستان کے آئین اور قانون نے بلایا وہاں وہ پیش ہوئے ہیں اس لئے ان کے حوالے سے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا تاثر بالکل غلط ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف عدالت میں صرف اس وجہ سے پیش ہوئے کہ پاکستان کے عوام نے ان کو ووٹ دے کر منتخب کیا اوروہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے لیڈر نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی۔ حسن نواز اور حسین نواز کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو قوانین پاکستان کے کروڑوں شہریوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ حسن اور حسین پر بھی لاگو ہوتے ہیں ایسا نہیں ہو سکتا کہ دو لوگوں کے لئے قانون الگ ہو۔