پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کا رروائیاں، متعددفوڈ پوائنٹس کو جرمانے،وارننگ نوٹس جاری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:53

گوجرانوالہ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کا رروائی کرتے ہوئے 2فوڈ پوائنٹس کو ناقص اجزاء کے استعمال پر سربمہراور16 فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 2لاکھ 30ہزار کے جرمانے کئے جبکہ 170کلو گرام رنگین پاپڑ اور120گٹکا پیکٹس موقع پر تلف کر دیئے،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ میں کارروائی کر تے ہوئے احمد بیکری کو صفائی کے ناقص انتظامات ،زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے ،ناقص اجزاء کا استعمال کرنے ، تاریخ اجراء کی عدم موجودگی اورسٹوریج کے غیرمعیاری انتظامات پر سیل کر دیا جبکہ سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے الہی بازار میں شاہد جمیل پان شاپ کو گٹکا بیچنے،صفائی کے ناقص انتظا مات اور کھانے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے کی بنا پر سیل جبکہ 120 پیکٹس گٹکا اور 170کلو گرام رنگین پاپڑموقع پرضائع کر دیے، اسی طرح پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مزید کارروائی کرتے ہوئے قلعہ دیدار سنگھ میں واقع احمد بیکری ، اورنگزیب بیکرز اور میر بیکرزکو صفائی کے غیرمعیاری انتظامات ،پروڈکشن یونٹ میں تمباکو نوشی کرنے،اشیاء خوردونوش ڈھانپ کر نہ رکھنے ،سٹوریج کے غیرمعیاری انتظامات اور گندی مشینو ں کے استعمال کی بناپر با لترتیب 25000 ،25000اور 25000 روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ سیالکوٹ ،وزیر آباد،قلعہ دیدار سنگھ ، اورنندی پور میں مزید کاروائی کرتے ہوئے القمر مِلک شاپ،بن یعقوب بیکرز،گورمے بیکرز اینڈ سویٹ،شہباز ہوٹل اینڈ پکوان سنٹر،بسم اللہ مِلک شاپ اورسیالکوٹ سویٹ کو مجموعی طور پر 18,300،المکہ مِلک شاپ کو5,000،فیصل جلیبی والا،میر بیکرزکو مجموعی طور پر25,000،ٹیک اویز کو 13,000،نوشاہی ہوٹل کو 15,000،بادشاہ نان شاپ کو 3000 یکاگو فوڈز کو 4200 ملک ہوٹل کو 2000 ،بسم اللہ ہوٹل کو 4000 اورادریس سویٹس کو 5000روپے جرمانہ کیا، اس کے علاوہ نیو اشرفی سویٹ، شنواری ہوٹل اور الکویت بیکرز کو بالتر تیب 20000، 20000اور 20000روپے کے جرمانے کیئے ،مزید کارروائیوں میں معائنہ کے دوران ٹیموں نے متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کو ذہن نشین رکھتے ہوئے عوام کو معیاری خوراک مہیا کرنے کی ہدایات دی گئیں اور دیگر متعدد کو ناقص انتظامات کی بنا پر وارننگ نوٹس جاری کیے ۔

متعلقہ عنوان :