ٹریفک حادثہ میںموٹر سائیکل سوار جاں بحق ، ساتھی زخمی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:51

جھنگ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سڑک کے ایک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اُسکا ساتھی زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق قائم بھروانہ کے وریام والا چو ک میں تیز رفتار کار نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔

(جاری ہے)

ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں 35سالہ ملک منیر موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ اُسکا ساتھی 25سالہ اعجاز زخمی ہوگیا۔ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ماجھی سلطان سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس تھانہ وریام والا نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔