ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں 14 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کی منظوری دے دی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:51

جھنگ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئر مین/ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں مختلف مقامات پر چارکروڑ روپے کی لاگت کے 14 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ایک کروڑ روپے کی لاگت سے موضع مراد والا اور موضع حسن خان میں ویٹرنری ڈسپنسریاں قائم کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ حکومت پنجاب صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو دور دراز کے علاقوں تک پہنچانے کیلئے فنڈز فراہم کر رہی ہے اور اس ضمن میں تحصیل اٹھارہ ہزاری کے چودہ مقامات جن میں گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول درگاہی شاہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول روڈو سلطان، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ماڑی شاہ ،گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول رشید پور، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول موضع درگاہی ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لاشاری،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول اچ گل امام،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کوٹ بہادر،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول اڈاپٹائی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حسو بلیل،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول داھپرا،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوکن جان پور،گورنمنٹ بوائز پرہائی سکول واصو اور یونین کونسل کوٹ شاکر شامل ہیں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائینگے۔