اسسٹنٹ کمشنرکا اراضی سنٹر کا دورہ،سائلین کی شکایات کے حل کیلئے احکامات جاری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:51

وہاڑی۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے اراضی سنٹر کا اچانک معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سائلین کی شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سے لوگوں نے عملہ کے رویہ کی شکایات کی جس پر سید آصف حسین شاہ نے اے ڈی ایل آرکے دفتر میں کام کرنیوالے ایس سی او کو فوری تبدیلی کر کے خوش اخلاق ایس سی او کی تعیناتی کی ہدایت کی، انہوں نے سنٹر انچارج رانا ذوالقرنین کو ہدایت کی کہ وہ ٹوکن کے اجراء کے مقام پر خواتین کیلئے علیحدہ قطار کا کتبہ لگوائیں اور عملہ کو سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کریں ،انہوں نے ملازمین کی حاضری چیک کی اور غیر حاضر ایس سی او جہانزیب اقبا ل کی جواب طلبی کرنے کی ہدایت کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید آصف حسین شاہ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹر کا دائرہ کار قانونگوئی تک بڑھانے کا آغاز کر دیا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں کمی آئیگی اور انہیں اپنے گھر کے قریب اراضی سے متعلق معاملات کو حل کرانے کی سہولیت ملے گی،انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور صوبہ بھر میں مرحلہ وار یہ سہولت فراہم کر دی جائیگی۔