ٹی ہاؤس وہاڑی کی عمارت کا تعمیراتی کام جلد مکمل کر لیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:51

وہاڑی۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ٹی ہاؤس وہاڑی کی عمارت کا تعمیراتی کام ایک ہفتہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ٹی ہاؤس کے تعمیراتی کام کے تکمیلی مرحلہ کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کردہ اس عمارت کیلئے شہر کے مخیر افراد کے علاوہ سماجی تنظیم پلان پاکستان کا تعاون بھی شامل ہے ،انہوں نے کہا کہ آفیسرز کلب وہاڑی میں تعمیر کردہ ٹی ہاؤس کی منفرد عمارت فروغ ادب کا ذریعہ بنے گی ، ضلعی انتظامیہ فنون لطیفہ کے فروغ کیلئے آرٹ گیلری کے قیام کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ علاقہ میں مختلف قسم کے آرٹ کوفروغ دینے کیلئے آرٹسسٹوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹی ہاؤس کے قیام کیلئے اکٹھے کئے گئے فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے اور باقاعدہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے تعمیراتی اخراجات کئے گئے ہیں، اس موقع پر ماہر نقشہ نویس اور بلدیہ وہاڑی کی انجینیئرنگ برانچ کے میاں طاہر بھی موجود تھے۔