بھانجی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:51

چنیوٹ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم ممتاز حیدر علی کو گرفتارکرلیا۔ ترجما ن کے مطابق ملزم نے غیر ت کے نام پر بھانجی چاند فاطمہ کو گولی مار کر قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی تھی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کی طرف سے اچھی کارکردگی پر تفتیشی ٹیم میں شامل انچارج ہومی سائیڈ محمد یعقوب ایس آئی ، فیاض سلیم ہیڈ کانسٹیبل،مظہر علی کانسٹیبل ،توقیر الحسن کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل نغمہ رحمت کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :