ضلعی محکمہ مال نے رواں سال 528ایکڑ چارمرلہ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:51

فیصل آباد۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ضلعی محکمہ مال نے رواں سال اب تک 528ایکڑ چارمرلہ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدشاہد نے بتایا کہ سرکاری زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کیلئے متعلقہ اسٹنٹ کمشنرز کو متحرک کیاگیا ہے اور واگزار کرائی گئی اراضی کی حفاظت کوبھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ تحصیل سٹی میں 46ایکڑ،6کنال اور 6مرلہ زمین صدر میں 94ایکڑ 4کنال اور 14مرلہ،چک جھمرہ 17ایکڑ،3کنال 12مرلہ،جڑانوالہ میں 134ایکڑ،3کنال،10مرلہ،سمندری میں 27ایکڑ،3کنال،12مرلہ اور تحصیل تاندلیانوالہ میں 207ایکڑ 2کنال اور10مرلہ سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جاچکی ہے۔