ساہیوال،چورشہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کرگئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:50

ساہیوال۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان موٹرسائیکل‘ گرین کارڈ ‘نقدی ‘موبائل فون ‘پرس اور طلائی زیورات چرا کرلے گئے۔ چوری کی واردات پولیس لائن کے باہر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے الله دتہ کی موٹرسائیکل نمبری3053/SLL مالیتی40ہزارروپے پولیس لائن کے باہر سے چرالی۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں طفیل شہید روڈ پر احسن منیر وغیرہ2ملزمان نے سہیل ہارون کے پرس سے گرین کارڈ ‘نقدی اور لائسنس وغیرہ مالیتی9ہزارروپے‘ دبئی گارڈن میں نامعلوم ملزمان نے محمد وسیم کے دو موبائل فون مالیتی32ہزارروپے ‘عارف والا پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے سعید مقبول کی جیب سے پرس ‘نقدی وغیرہ مالیتی50ہزارر وپے اور طارق بن زیا د کالونی میں صفیہ وغیرہ2ملزمان نے رضوان کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیتی3لاکھ75ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :