ساہیوال،ڈاکوشہریوں سے زیوارت،نقدی ودیگر قیمتی اشیاء چھین کرفرار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:50

ساہیوال۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان طلائی زیورات ‘نقدی ‘گھڑیاں اور موبائل فون چھین کرفرار‘ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 110/9-Lمیںہو ئی یہاں 8/9نامعلوم ملزمان رات کے وقت واجد جعفر کے ڈیرے پر دیواریں پھلانگ گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرے میں بندکردیا اور نقدی‘ گھڑیاں ‘طلائی زیورات 22تولے کل مالیتی32لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات کونسل موڑ ہڑپہ کے قریب ہوئی یہاں 4نامعلوم ملزمان فخر زمان کے گھرکی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرے میں بند کردیا اور گھر سے نقدی ‘طلائی زیورات معہ موبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :