سیڈ ڈیلرز بغیر لائسنسںہر گز سیڈ فرو خت نہ کریں ،ڈائریکٹر زراعت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:50

ساہیوال۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)ڈائریکٹر زراعت ( توسیع) ساہیوال عبدالغفار غفاری نے سیڈ ڈیلرز پر زور دیا ہے کہ وہ بغیر لائسن ہر گز سیڈ فرو خت نہ کریں اور کھلا سیڈ فروخت کرنے سے گریز کریں۔ محکمہ کی ٹیموں کی چیکنگ کے دوران اگر کوئی سیڈ بغیر لائسنس اور کھلا سیڈ فروخت کر تا پایاگیا توا س کے خلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جائیگی۔

وہ یہاں اپنے دفتر میں پنجاب سیڈ ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری جواد حسنین اور سیکرٹری جنرل افتخار احمد خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر ایسو سی ایشن کے دیگر عہدیداران رانا سجاد ‘اکرم رسول اور شیخ محمد نوا زبھی موجو د تھے۔ انہوںنے کہا کہ جس ڈیلرز کے پاس لائسنس نہیں وہ سیڈ فروخت نہ کرے محکمہ زراعت کی ٹیمیں دوکان پر جا کر لائسنس چیک کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ گندم اور مکئی کے منظور شدہ اور ٹیگ شدہ ورائٹیز ہی ڈیلرز فروخت کریں تاکہ زمینداروں کو معیاری سیڈ فراہم ہوسکے۔ انہوںنے کہاکہ سیڈ ایکٹ ابھی اسمبلی سے منظور نہیں ہوا لیکن پنجاب حکو ت نے ہمیں مخصوص اختیارات دیئے ہیں جس کے تحت محکمہ زراعت ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرسکتاہے۔ وفد نے ڈائریکٹر زراعت کو یقین دلایا کہ تمام ڈیلرز حکومتی ہدایات پر عمل کریںگے اور کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔