ْسا ہیوال،میڈیکل میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ،ڈپٹی کمشنر کی سکیورٹی فول پروف کرنے کی ہدایت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:50

ْ ساہیوال۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے انتظامات بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں اے ڈی سی قدیر احمد باجوہ‘ڈی پی او ڈاکٹر عاطف اکرام ‘اے سی کنول نظام بھٹو‘سول ڈیفنس ‘کالجز ‘سکولز‘ٹریفک پولیس‘ سپیشل برانچ‘میونسپل کارپوریشن اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا او راس سلسلے میں متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے سکیورٹی کو فول پروف کرنے اور ٹریفک مینجمنٹ کو بھی ہدایت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کیٹ میں 3553طلبہ و طالبات شرکت کریں گے جن میں سے طالبات 2247اور طلباء 1306ہیں ۔ امتحان کے موقع پر طلبا و طالبات کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔