4 سال کے دوران 14ہزار آٹھ سو ارب روپے قرضہ لیا گیا

لیکن نہ تو اب تک ملک میں ڈیم بنائے گئے ہیں نہ ہسپتال، آخر یہ پیسہ کہاں گیا؟ عوام حکمرانوں کا گریبان پکڑ کر سوال پوچھیں: صدر مملکت ممنون حسین

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:40

4 سال کے دوران 14ہزار آٹھ سو ارب روپے قرضہ لیا گیا
بنوں (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ 4 سال کے دوران 14ہزار آٹھ سو ارب روپے قرضہ لیا گیا لیکن نہ تو اب تک ملک میں ڈیم بنائے گئے ہیں نہ ہسپتال۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں یونیورسٹی آف سائنس ٹیکنالوجی میں منعقدہ کنوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ 4 سال کے دوران 14ہزار آٹھ سو ارب روپے قرضہ لیا گیا لیکن نہ تو اب تک ملک میں ڈیم بنائے گئے ہیں نہ ہسپتال۔

(جاری ہے)

آخر یہ پیسہ کہاں گیا؟ عوام حکمرانوں کا گریبان پکڑ کر سوال پوچھیں۔ ہمارے ملک کو پچھلے کئی دہائیوں سے کرپشن نے تباہ کر دیا ہے اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہو گا ۔ عوام کو یہ حق پہنچتا ہے کہ سوال کریں کہ ہسپتال ،ڈیم ،روز گار ،تعلیم کے نام پر لیا گیا قرضہ کہاں گیا کیونکہ نہ تو اب تک ملک میں ڈیم بنائے گئے ہیں نہ ہسپتال آخر یہ پیسہ کہاں گیا۔ جھوٹ ،مکر ،فریب اور مداری کی سیاست نے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچا یا ہے۔ لیکن یا د رہے جس نے جتنا اس ملک کو لوٹا ہے نقصان پہنچا یا ہے اس کا بدلہ بھی اللہ اس سے لے گا ۔