مفتی عبدالقوی کو دل کا دورہ، ہسپتال داخل کروا دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:28

مفتی عبدالقوی کو دل کا دورہ، ہسپتال داخل کروا دیا گیا
ملتان (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر2017ء) مفتی عبدالقوی کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار کیے گئے مفتی عبدالقوی کے حوالے سے تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

مفتی عبدالقوی کو پولیس کی تحویل میں دل کا دورہ پڑا ہے۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد مفتی عبدالقوی کو فوری ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ مفتی عبدالقوی پہلے بھی دل میں تکلیف کی شکایت کر چکے تھے۔