ایشیا ہاکی کپ سپر فور مرحلہ، بھارت نے ملائیشیا کو 6-2 گولز سے ہرا دیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:50

ایشیا ہاکی کپ سپر فور مرحلہ، بھارت نے ملائیشیا کو 6-2 گولز سے ہرا دیا
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) دسویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے ملائیشیا کو با آسانی 6-2 گولز سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے ایک میچ میں بھارت نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ملائیشیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-2 گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، یہ سپر فور مرحلے میں بھارت کی پہلی کامیابی ہے، بھارت نے جنوبی کوریا کے خلاف پہلا میچ ڈرا کھیلا تھا، پہلے ہاف میں بھارت کو ملائیشیا کے خلاف 3-0 گولز کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں بھی بھارت کا پلڑا بھاری رہا اور اس نے مزید تین گولز کئے جبکہ ملائیشین ٹیم دو گولز کرنے میں کامیاب رہی، اسطرح بھارت 6-2 گولز سے فتح یاب رہا۔

بھارتی ٹیم آخری میچ میں پاکستان کے مدمقابل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :