برائن برادرز یورپین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:45

برائن برادرز یورپین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، برائن برادرز نے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کی جوڑی کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

بیلجیئم میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جوران ولیجن اور سندر گل پر مشتمل بیلجیئم کی جوڑی کو 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :