پاکستان جا کر مقدمات کا سامنا کروں گا، یہ انصاف ہے یا انصاف کا خون ہو رہا ہے،نوازشریف

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:45

پاکستان جا کر مقدمات کا سامنا کروں گا، یہ انصاف ہے یا انصاف کا خون ہو ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جا کر مقدمات کا سامنا کروں گا، میرے خلاف کک بیک یا کمیشن لینے پر فیصلہ کیا جاتا تو شرمسار ہوکر گھر چلاجاتا، فیصلہ پاناما پر کرتے اقامہ پر کیوں فیصلہ کیا، چن چن کرہمارے مخالفین کوجے آئی ٹی کا کا رکن بنایا گیا،یہ انصاف ہے یا انصاف کا خون ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ فیصلہ پاناما پر کرتے اقامہ پر کیوں فیصلہ کیا گیا اقامہ میں فیصلے کی کیا تق بنتی تھی،بیشمار پاکستانیوں کے پاس اقامے ہیں،چن چن کرمخالفین کوجے آئی ٹی کا کا رکن بنایا گیا، پاکستان میں انصاف کا خون ہورہاہے،کچھ نہیں ملا تو اقامے پرفیصلہ دیا گیا، یہ انصاف ہے یا انصاف کا خون ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی ، پاکستان جا کر مقدمات کا سامنا کروں گا ، 26 اکتوبر سے پہلے ہی وطن واپس جائوں گا ، امید ہے میرے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :