کالاشاہ کاکو،نئی نویلی دلہن موٹر سائیکل کے ٹائر میں دوپٹہ پھنسنے سے جاں بحق

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:45

کالاشاہ کاکو،نئی نویلی دلہن موٹر سائیکل کے ٹائر میں دوپٹہ پھنسنے سے ..
کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) نئی نویلی دلہن موٹر سائیکل کے ٹائر میںدوپٹہ پھنسنے سے جاں بحق ہوگئی ، بتایا گیا ہے کہ کالاشاہ کاکو کی بستی معراج ٹائون راوی ریان کے رہائشی محمد احسن ولد محمد عمران کی شادی چند یوم قبل ہوئے گذشتہ روز احسن اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ عزیز واقارب سے ملاقات کے بعد واپس گھر آرہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر نالہ ڈیک کے قریب دلہن کا ڈوپٹہ موٹر سائیکل کے ٹائر میں آجانے کے سبب سڑک پر گرپڑے اسی اثناء میں پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نے دلہن کو بری طرح کچل دیا ، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دلہن موقع پر ہی دم توڑ گئی، واقع کی اطلاع ملنے پر خوشیوں بھرے گھر میں کہرام مچ گیا

متعلقہ عنوان :