بلڈ پر یشیر ،ذیا بیطس اور امراض قلب سے بچنے کیلئے اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لائیں، پروفسیر ڈاکٹر فر ید اللہ شاہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:44

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ممتاز سماجی کار کن معالج اور انسداد منشیات و مرکز بحالیات بنوں کے منیجنگ ڈائریکٹر پروفسیر ڈاکٹر فر ید اللہ شاہ نے ذیابیطس اور ذہنی مر یضوں کی تعداد میںروز بروز اضافے پر تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے عوام الناس کو مشورہ دیا کہ وہ بلڈ پر یشیر ،ذیا بیطس اور دل کے مہلک اور لا علاج امر اج سے بچنے کی خاطر اپنی لائف سٹائل میں تبدیلی لائیں روزانہ 30سی45منٹ کو صبح کے وقت پیدل چلنے کی عادت اپنا ئیں اور کھولے مشروبات ،فاسٹ فوڈاور منشیات سے سختی سے پرہیزکریںتو انشااللہ ان مہلک امرض سے بچ سکتے ہیں وہ بدھ کو ڈایا بیٹس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصو صی خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت ڈایا بیٹس ایسو سی ایشن کے صوبائینائب صدر حاجی اجمل خان نے کی اجلاس سے سول سو سا ئٹی کے رہنماؤں اور دیگر سماجی کا کنوں نے بھی خطاب کیا ا س موقع پرایک متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطا لبہ کیا گیا کہ بنوںکے سب بڑ ے پرانے ہسپتال ڈسٹر کٹ ہیڈا کو اٹر ہسپتال میں جملہ امراض کے ما ہر ین کی تقرری کی جائے جنہیں سابقہ ادوار میں ختم کیا گیا تھا کیونکہ یہ ہسپتال لکی مروت ،کرک اور شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مر یضوں کا بو جھ بھی برداشت کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :