کمشنر بنوں ڈویژن کا مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ، نیوجنرل بس سٹینڈ ، میلہ مویشیاں میں صفائی صورتحال پر برہمی کا اظہار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:44

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کمشنر بنوں ڈویژن کا مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ، نیوجنرل بس سٹینڈ ، میلہ مویشیاں اور بنوں شہر میں صفائی کی صورت حال اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار ، فوری متعلقہ آفسران کو طلب کرلیا ، جمعرات کو کمشنر بنوں سید عبدالجبار شاہ نے محکمہ مال اور دیگر انتظامی آفسران کے ہمراہ اچانک نیوجنرل بس سٹینڈ، میلہ مویشیان اور بنوں شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا جہاں پر صفائی کی خراب صورت حال ، مسافروں کیلئے شیڈ نہ ہونے اور لیٹرین کا نظام خراب ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو کڑی سنائیں جس کے بعد وہ وقف اراضی دیکھنے کیلئے کالا خیل مستی خان گئے جہاں محکمہ مال کے آفسران نے تفصیلی بریفنگ دی اور بعدازاں اے ڈی پی پروگرام میں شامل بس ٹرمینل منصوبے کیلئے نیظم بازار سے لیکر تعزیری چوک تک کے علاقہ کا معائنہ کیا کمشنر بنوں سید عبدالجبار شاہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو زندگی کی تمام ضروریات باہم پہنچانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی بعدازاں تمام متعلقہ آفسران کو فوری طلب کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی

متعلقہ عنوان :