بٹ خیلہ،ایڈیشنل سیشن جج نے پی ٹی آئی ملاکنڈ کے کارکنوں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں ایک ہفتہ کی توسیع کردی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:43

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل سیشن جج نے پی ٹی آئی ملاکنڈ کے کارکنوں کے ضمانت قبل از گرفتاری میں ایک ہفتہ کی توسیع کی کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان سمیت پی ٹی ائی ورکروں صادق شاہ اور غفور خان کے خلاف پبلک ہیلتھ سب انجینئرکی طرف سے درج شدہ ایف ائی آر میںصادق شاہ اور غفور خان نے ایڈیشنل سیشن جج بٹ خیلہ کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری (بی بی اے ) حاصل کرلی تھی جس میں کل جمعرات کے روز ملزمان عدالت میں پیش ہوکر ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔