تخت بھائی کے تین یونین کونسلوں کے عوام نے اپنے علاقوں کیلئے فوری طور پر سوئی گیس منظوری کا مطالبہ کردیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:43

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) تحصیل تخت بھائی کے تین یونین کونسلوں کے عوام نے اپنے علاقوں کیلئے فوری طور پر سوئی گیس منظوری کا مطالبہ اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے علاقہ شانگلہ جانے والی گیس پائپ لائن بند کرنے کی دھمکی دے دی پی کے 27کے یونین کونسلوں مدے بابا، ٹکر اور پیر سدو کے عوام اور بلدیاتی نمائندوں نے اپنے علاقوں کے لیے سوئی گیس منظوری کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر26اکتوبر تک ان کے علاقوں کے لیے سوئی گیس منظوری نہ دی گئی تو شانگلہ جانے والی پائپ لائن کو اپنی زمینوں سے ہرگز گزرنے نہیں دینگے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک بڑا احتجاجی اجلاس سوئی گیس فراہمی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اے این پی کے ضلعی سالار حجرہ ملک امان خان جلالہ ہائوس میں منعقد ہوا،جس سے تحصیل تخت بھائی کے نائب ناظم جاوید اقبال،ڈسٹرکٹ کونسلر ان شفیق خان، جواد خان ٹکر، اے این پی ضلع مردان کے سالار ملک امان خان، تحصیل کونسلر ان مقصود خان ایڈوکیٹ، ذولفقار علی بھٹو،ناظمین فضل معبود خان، سراف خان ،جنرل کونسلر نظام لالا، پی پی پی کے رہنماء شاہ حسین ایڈوکیٹ، سراج خان، سلیم خان، نور رحمان، ماسٹر تلاوت شاہ، اعجاز خان، ابراہیم شاہ، مختیار خان کھٹانہ ، قاسم ایڈوکیٹ، یعقوب خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو سی مدے بابا، ٹکر اور پیر سدو کے عوام عرصہ دراز سے سوئی گیس کی فراہمی کے مطالبات کر رہے ہیں لیکن ارکان اسمبلی نے ہمیشہ انہیں دھوکے میں رکھ کر سراسر زیادتی اور نا انصافی کی ہے،وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام PK-27کے علاقوں سے تو سوئی گیس پائپ لائن گزار کر اپنے علاقے شانگلہ کو سوئی گیس فراہم کر رہا ہے لیکن انہیں یہاں سوئی گیس سے محروم علاقے نظر نہیں آرہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت مذکورہ یونین کونسلوں کو گیس فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر یہاں کے عوام اسلام آباد جا کرپارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کے ساتھ ساتھ شانگلہ جانے والی گیس پائپ لائن کسی بھی قیمت پر اپنی زمینوں سے گزرنے نہیں دینگے جس کی تمام تر ذمہ داری انجینئر امیر مقام پر ہوگی،

متعلقہ عنوان :