ڈپٹی کمشنر پشاور کی تمام افسران کو بی آر ٹی روٹ کے متبادل دیگر راستوں پر تجاوزات مافیا کیخلاف سخت کاروائی کی ہدایت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام افسران کو بی آر ٹی روٹ کے متبادل دیگر راستوں ٹریفک کی روانی میں دشواری اور خلل ڈالنے والے تجاوزات کو ہٹانے اور تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا حکم جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی زیر صدار ت بی آر ٹی منصوبے کے دوران متبادل ٹریفک روٹ میں تجاوزات کے بارے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض شیر پا ئو، اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ، ڈا ئریکٹر پی ڈی اے جمعہ رحمان، ڈی ایس پی ٹریفک ارباب سیف اللہ، ٹرانسپورٹ سپیشلسٹ پی ڈی اے عقیل یونس اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں بی آرٹی منصوبے کے دوران پشاور میں ٹریفک کے متبادل روٹ میں قا ئم تجاوزات کے بارے میں تفصیل سے بات کی گئی۔ جس کے بعد یہ فیصلے ہوئے کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز اپنے اپنے علاقوں میں ٹا ئون میونسپل ایڈمنسٹریشن اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کر تے ہوئے تمام تجاوزات کو ختم کر یں گے اور دوبارہ تجاوزات قا ئم کر نے والوں کو جیل بھجوایا جا ئے گا اور تجاوزات کو بحق سرکار ضبط کیا جائے گا۔

اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں اور افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :