خیبرپختونخوا یوتھ آرچری چیمپئن شپ عروج نے جیت لی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:43

خیبرپختونخوا یوتھ آرچری چیمپئن شپ عروج نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) خیبرپختونخوا یوتھ آرچری چیمپئن شپ کا ٹائٹل عروج مہتاب نے جیت لی ، مردوں میں ذیشان قریشی ٹائٹل حاصل کیا، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان ، اور ڈائریکٹر جنرل یوتھ آفیئر خیبرپختونخوا اسفندیار خٹک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ پختونخوا آرچری کلب کی سارہ خان ، ایڈمن آفیسر جعفر شاہ ، فاٹا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خورشید اقبال، خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نور ، فاٹا سکائوٹ ایسوسی ایشن کے اے ڈی اعوان حسین سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئر ز کے تعاون اور پختونخوا آرچری کلب کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ خیبرپختونخوا یوتھ آرچری چیمپئن شپ میں ساٹھ سے زائد میل وفمیل آرچرز نے حصہ لیا جس میں خواتین کیٹگری میں عروج مہتاب نے 66 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، اقصا نے 53 پوائنٹس کے ساتھ دوسری ، اور آفشین نے 43 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ، مردوں کے تیس میٹر میں ذیشان قریشی نے 75 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، ہارون خان نے 66 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور وقاص احمد نے 45 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح18 میٹر میں سلمان شاہ نے 43 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ ، موسیٰ نے 34 پوائنٹس کے ساتھ سلور میڈل اور مجیب الله نے 32 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان اور ڈائریکٹرجنرل یوتھ آفیئر اسفندیار خٹک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :