مستونگ بازارمیں دستی بم حملہ ،15افراد زخمی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) مستونگ بازار میں دستی بم حملہ 15 افراد زخمی ،سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعرات کو مستونگ بازار میں نا معلوم افراد دستی بم پھنک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھما کے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 15افراد سمیع اللہ ،عبدالعزیز ،فراز احمد ،سعداللہ ،محمد دین ،نثا احمد ،حسین بخش ،زبیر احمد ،حاجی علی حیدر ،لعل محمد ،عمران ،فیض محمد ،شعیب احمد ،عبدا لقدیر ،خلیل احمد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو مستونگ اور نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کیا گیا ،واقع کے بعد ایف سی ،پولیس ا ور لیویز نے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپر یشن شروع کردیا جبکہ علاقے میں تما م چیک پوسٹوں کو الر ٹ کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :