خیرپور کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر سے گمبٹ کا تاجر جاں بحق

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:41

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) خیرپور کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر سے گمبٹ کا تاجر جاں بحق تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تحصیل گمبٹ لنک روڈ پر نامعلوم کار نے گمبٹ کے تاجر 50سالہ میر محمد اجن موقع پر جاں بحق ہو گیا گمبٹ پولیس کے مطابق پپری لنگ روڈ پر نامعلوم کار نے تاجر میر محمد اجن کو ٹکر مار کر فرار ہو گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لیکر گمبٹ اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کی اور ورثاء کو اطلاع دی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی آخری اطلاعات تک حادثے کا مقدمہ درج نا ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :