وفاقی وصوبائی حکومت اور بلدیاتی نمائندوںکوعوام کے مسائل سے کوئی سروکارہی نہیں، امیر جماعت اسلامی

حیدرآباد وفاق نے اشیاء پربھاری ٹیکس عائدکردیاہے ]سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ سپپکروزراء اور ارکان اسمبلی کی مراعات میں 300فیصداضافہ کیاہے، حافظ طاہر مجید

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:41

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے کہاہے کہ وفاقی وصوبائی حکومت اور بلدیاتی نمائندوںکوعوام کے مسائل سے کوئی سروکارہی نہیں ہے وفاق نے اشیاء پربھاری ٹیکس عائدکردیاہے جبکہ سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ اسپپکروزراء اور ارکان اسمبلی کی مراعات میں 300فیصداضافہ کیاہے، شہری بلدیات اختیارات کاروناروتی ہے لیکن اختیارات کے بغیرکرپشن ضرورکررہی ہے غرض وفاق سے بلدیاتی نمائندوں تک کسی کوعوا م کی مشکلات کااحساس نہیں ہے کرپشن میں ایک دوسرے بڑھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حافظ طاہر مجید نے ایک بیان میں کہا کہ وفاق نے منی بجٹ پیش کردیاہے جس میں ہزاروں اشیاء پر 80فیصدتک ٹیکس شرح میں اضافہ کیاگیاہے یہ ٹیکس بظاہردرآمدی اشیاء پر معیشت کوسہارادینے کے لیے ضروری قراردیاگیاہے ہر دعوے کی طرح حکومت کایہ بھی سراب ثابت ہوگااور آئندہ چندروزمیں اس کے اثرات غریب آدمی تک پہنچیں گے اورمہنگائی میں اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی طرف سے وزیراعلیٰ ،اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر ،وزراء ،مشیران ،معاونین اورارکان اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں 300فیصدتک اضافہ کیاگیاہے مایوس کن کارکردگی پر بھی سندھ حکومت کایہ قدم قومی خزانے پر ایسابوجھ ہے جو غریب عوام پر پڑے گاایک معیشت بدحال بتائی جارہی ہے تودوسری جانب حکمرانوں کے اللے تللے ختم ہونے کانام نہیں لے رہے، میئر ،بلدیاتی اوربلدیہ کانام کرپشن کاحوالہ بن گیاہے مہذب ممالک میں شہریوں کے ستر اسی فیصدمسائل بلدیہ سے متعلق ہوتے ہیں اور بہترطریقے سے شہراور شہریوں کے مسائل حل کرتے ہیں لیکن یہاں توگنگاہی الٹی بہہ رہی ہے سوائے کرپشن کرنے اورمال کمانے کے کچھ نہیں ہورہاہے ان کے اپنے لوگ کچاچھٹاکھول رہے ہیں اور بتارہے ہیں بلدیہ حیدرآبادپوری کی پوری کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے وفاق سے بلدیہ تک حال ہے توعوام بدحال ہی ہوں گے۔