سپریم کورٹ ، اسلام آباد ایگروفارم ہائوسز کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس میں سی ڈی اے کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کی نقول تمام فریقین کوفراہم کرنے کی ہدایت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سپریم کورٹ میں اسلام آباد ایگروفارم ہائوسز کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس میں سی ڈی اے کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کی نقول تمام فریقین کوفراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے، جمعرات کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی توان کوبتایا گیاکہ اس مقدمہ کے ایک فریق کے وکیل حامد خان کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست آئی ہے جس کی بناء پرکارروائی ہونا ممکن نہیں عدالت چاہتی ہے کہ کیس میں تمام فریقین کے وکلا موجود ہوں گے توکاروائی آگے بڑھائی جاسکے گی عدالت اس کیس کوسنے گی اوراسے سردخانے میں نہیں ڈالا جائے گا۔