نواب ثناء اللہ زہری سے جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی کی ملاقات

صوبے میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری،دہشت گردوں اورشرپسندوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:37

نواب ثناء اللہ زہری سے  جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی کی ملاقات
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری سے جوائنٹ ڈائریکٹرانٹیلی جنس بیوروانوارالحق خاور نے جمعرات کے روزیہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران امن وامان کی صورتحال کی بہتری،دہشت گردوں اورشرپسندوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی اور اس بات پر اطمینان کااظہارکیاگیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اورمربوط روابط کے دوررس نتائج برآمد ہورہے ہیں اوردہشت گردوں کا ہرجگہ پیچھاکیاجارہاہے،وزیراعلیٰ نے اس عزم کااعادہ کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھاجائے گا اورصوبے میں امن واستحکام کو ہرصورت قائم کیاجائیگا۔

جوائنٹ ڈائریکٹرآئی بی نے یقین دلایا کہ اُن کا ادارہ سیکیورٹی فورسز کی ہرممکن معاونت جاری رکھے گا۔