حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبوداور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے، وزیر اعلی بلوچستان
تازہ ترین : 1
حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبوداور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے، ..

حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبوداور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے، وزیر اعلی بلوچستان

کسی بھی معاشرے کی ترقی میں میڈیا کا اہم کردار ہے، بلوچستان کے صحافیوں نے مشکل اور نامسائد حالات کے باوجود عوام تک سچی اور غیر جانبدار معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا، صحافیوں کے وفد سے گفتگو

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017ء)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبوداور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ سے کوشاں ہے، کسی بھی معاشرے کی ترقی میں میڈیا کا اہم کردار ہے، بلوچستان کے صحافیوں نے مشکل اور نامسائد حالات کے باوجود عوام تک سچی اور غیر جانبدار معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایااور اُمید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جوش و جذبے سے کام کر کے عوام تک درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے خضدارپریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال بھی موجود تھے۔ وفد نے ضلع خضدار میں صحافیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کے جلد حل کے لئے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کررہی ہے تاکہ صحافی برداری کسی دبائو اور مشکلات کے بغیراپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نہ صرف بلوچستان جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ کو دو کروڈ سے بڑھا کر بیس کروڑ روپے کیا بلکہ صحافیوں کے لئے ہائوسنگ اسکیم کا بھی اعلان کیا ہے جس پر جلدعملدرآمد کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان ہمیشہ سے خوشگوار تعلقات رہے ہیںاور حکومت سمجھتی ہے کہ میڈیا کے ساتھ مل کرہم نہ صرف ایک خوشحال معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں بلکہ عوامی مسائل کو مزید مؤثر اور بہتر انداز میں حل کر سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں، عوامی فلاح و بہبود اور امن و استحکام کیلئے جاری اقدامات کو بھی بہتر انداز میں عوام کے سامنے لائے تاکہ عوام کومثبت تبدیلی کا احساس ہو۔

وفد نے گزارشات کو تحمل اور ہمدردی سے سننے اوران کی جلد حل کی یقین دہانی پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 22:37:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں