بلوچستان سول سروسز اگزیکٹو برانچ کی30 آفیسران کی گریڈ17 سے گریڈ18 میں ترقی دیدی گئی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:37

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بلوچستان سول سروسز اگزیکٹو برانچ کی30 آفیسران کی گریڈ17 سے گریڈ18 میں مستقل ترقی دیدی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان کی منظوری سے جاری ہونے والے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے اعلانیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ ون نے گریڈ 17کی30 آفیسران کو دواکتوبر سے گریڈ 18میں مستقل بنیادوں پر ترقی دینے کی منظور ی دیدی ترقی پانے والوںمیں شہک بلوچ، محمد ایوب ، عبدالقدوس چکزئی ،اظہر شہزاد، منیر احمد موسیانی ، محمد ایوب ہزارہ ، عبدالسلام اچکزئی ،کاشف نبی ، جہانزیب خان ، محمد یونس، بادل بلوچ، شفقت انور شاہوانی ، محمد یاسر خان بازئی ،مرارخان کاسی ، اسماعیل ابراہیم ،خدائے رحیم ، سمیع اللہ کاکڑ، محمد طارق،ظفر علی ، عثمان شاہ ،محمد نعیم گچکی، نور محمد ، منظور احمد ، عظیم خان ، ثنا احمد ، منیر احمد کاکٹر ،حسین جان ، وقار خورشیدعالم ،رزاق خان خجک، اور حافظ محمد قاسم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :