سینٹوریس مال میں انٹری فیس، ضلعی انتظامیہ نے مال انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:58

سینٹوریس مال میں انٹری فیس، ضلعی انتظامیہ نے مال انتظامیہ سے جواب طلب ..
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017) اسلام آباد میں واقع سینٹورس مال کو اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے نوٹس بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے کہ انکو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ مال انتظامیہ کی جانب سے پبلک کی انٹری پر 300 روپے فیس لی جارہی ہے جس کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے مال کو نوٹس جاری کرتے وہئے وضاحت مانگ لی ہے کہ 3 دن کے اندر اندر سینٹوریس مال انتظامیہ بتائے کہ وہ کس قانون کے تحت یہ پیسے لے رہے ہیں۔