ایک وزیرمملکت سے ملاقات کیلئے پاک سیکرٹریٹ جانے والے گورنر سندھ نے اچانک گاڑیوں کا رخ مارگلہ روڈ پر واقع چوہدری منیر کے گھر کی طرف موڑ دیا،

سیکرٹریٹ میں زبیر عمر کے ریڈ کارپٹ استقبال کی تیاریاں مکمل تھیں چوہدری منیر کے گھر پہنچنے پر سیکیورٹی عملے کی جانب سے اندر جانے سے روکے جانے پرگورنر سندھ کو کو سخت ہزیمت کا سامنا، منظر ٹی وی کیمروں میں محفوظ ، میڈیا پر بریکنگ نیوز کے طور پر نشر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:35

ایک وزیرمملکت سے ملاقات کیلئے پاک سیکرٹریٹ جانے والے گورنر سندھ نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر عمر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز سے ملاقات سے قبل ایک اہم وزیرمملکت سے ملاقات کیلئے ان کے دفتر جانا چاہتے تھے تاہم انہوں نے اپنی گاڑیوں کا رخ پاک سیکرٹریٹ کی بجائے اچانک مارگلہ روڈ پر واقع چوہدری منیر کے گھر کی طرف کر دیا، حالانکہ پاک سیکرٹریٹ کے اے بلاک میں محمد زبیر کے استقبال کیلئے ریڈ کارپٹ بھی بچھا دیا گیا تھا اور ایک معروف بیکری سے کھانے پینے کی اشیاء بھی منگوائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے پاک سیکرٹریٹ میں ایک وزیر مملکت کے دفتر ملاقات کیلئے جانے کا پروگرام بنایا اور اپنے شیڈول سے وزیر مملکت کو آگاہ کیا، جس پر اس وزیرمملکت نے بھی اپنے شیڈول میں تبدیلی کی اور گورنر کے استقبال کیلئے ریڈ کارپٹ بھی بچھا دیا گیا اور سیکیورٹی کے عملے کو الرٹ کیا گیا حتیٰ کہ گورنر سندھ کی خاطر تواضع کیلئے ایک مقامی معروف بیکری سے سینڈوچ، بسکٹس و دیگر سامان بھی منگوا لیا گیا تھا تاہم ریڈ کارپٹ بچھا ہی رہ گیا اور گورنر سندھ سیکرٹریٹ آنے کی بجائے مارگلہ روڈ پر واقع چوہدری منیر کے گھر جا پہنچے جہاں پہلے مرحلے میں سیکیورٹی عملے نے انہیں اندر جانے سے روک دیا گیا تھا جس پر گورنر کو سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا اور ٹی وی چینلز کے کیمروں میں یہ منظر محفوظ ہو گیا اور بریکنگ نیوز کے طور پر ٹی وی پر خبریں چلتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :