مستونگ میں بم دھما کے میں 10سے زائد افراد زخمی ، 2کی حا لت تشویش نا ک

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:35

مستونگ میں بم دھما کے میں 10سے زائد افراد زخمی ، 2کی حا لت تشویش نا ک
مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بلو چستان کے شہر مستونگ میں ہینڈ گرینیڈ بم دھما کے میں 10سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 2کی حا لت تشویش نا ک بتا ئی جا رہی ہے ، شدید زخمی ہونے والے 2 افراد کو کوئٹہ ریفرکردیا گیا ہے جبکہ دیگر کو مستونگ کے ہی ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ بازار میں سلطان شہید چوک پر ہینڈ گرنیڈ حملے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 2 شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفرکردیا گیا ہے جبکہ دیگر کو طبی امداد دی گئی اس سلسلے میں مزید کاروائی جاری ہے اور مقامی پولیس نے واقعہ کے مختلف پہلوئوں سے جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :