ْساہیوال، سٹی سکول کی انتظامیہ نے 22فیصد فیسوں میں اضافہ کر دیا والدین اور ورثاء کا احتجاج

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:33

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) سٹی سکول ساہیوال کی انتظامیہ نے طلباء اور طالبات کی فیسوں میں اچانک 22فیصد اضافہ کر دیا جس پر طلباء اور طالبات کے والدین اور ورثاء نے شدید احتجاج کیا ہے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ جب چاہتی ہے فیسوں میں بلا جواز اضافہ کر دیتی ہے اس لیے وزیر اعلیٰ اس کا نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

چھ ماہ قبل پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ نے فیسوں میں دس سے بیس فیصد تک اضافہ کر دیا اور چھٹیوں کے موقعہ پر سالانہ چندے کے نام پر فی طالب علم ایک ہزار روپے سے لیکر تین، تین ہزار روپے کے فنڈز وصول کیے گئے لیکن محکمہ تعلیم اور پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کے مک مکا کی وجہ سے والدین پر یہ بوجھ پڑا رہ گیا ۔ اب حکومت کو فوری نوٹس لیکر پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے اور فیسوں میں اضافے کے رجحان کو روکنے کے لیے ٹھوس قانون سازی کر کے عملدرآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :