رحیم یار خان ،ْناقص اور کیمیکل ملا دودھ تلف کردیا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:32

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء)رحیم یارخان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص اور کیمیکل ملا دودھ تلف کردیا۔

(جاری ہے)

رحیم یارخان میں سٹی پل ، خان پور روڈ، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں ناقص دودھ سپلائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپلائی ہونے والا 800 سے زائد لیٹردودھ ضائع کردیا ،ْکارروائی کے دوران ناقص اور کیمیکل سے ملابھراٹینکرپکڑا گیا جس سے ناقص دودھ برآمدہوا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق کیمیکل ملا یہ دودھ شہر کے دور دراز کچے کے علاقوں سے لاکر فروخت کیا جا رہا تھا۔