الیکشن کمیشن کا این اے 4کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کا حکم

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے پشاورمیں قومی اسمبلی کے انتخابی حلقہ این اے 4میں 26اکتوبرکوہونے والے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔پشاور میں این اے 4کی نشست پی ٹی آئی کے رکن کی وفات کیباعث خالی ہوئی تھی،یہاں 26اکتوبرکو ضمنی الیکشن ہونگے اور اس حلقے کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 269ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ،سیکیورٹی انتظامات کیلئے ہر پولنگ اسٹیشن پرفوج تعینات ہوگی،یہ فوجی اہلکار پولنگ عمل میں کسی بھی خلل یا بے ضابطگی کی اطلاع پولنگ اسٹیشن کے پرایزائیڈنگ افسر کے علم میں لانے کے پابند ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ،پریزائیڈنگ آفیسراگرفوجی کی شکایت پر عمل نہیں کرے گا تو معاملہ ڈیوٹی پر موجود فوجی آفیسر کے علم میں لایا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے پولنگ والے دن کیلئے فوجی آفیسرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی دیئے ہیں،انتخابی مواد کی ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں ہوگی اور ضمنی الیکشن کے پولنگ کے نتائج مرتب ہونے تک فوجی تعینات رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :