تیمر گرہ، قومی وطن پارٹی کے رہنماء محمد عمر کے قاتلوں کو 25,25 سال قید اور اایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:30

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے رہنماء محمد عمر کے قاتلوں کو 25,25 سال قید اور اایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ، سابق تحصیل ناظم کو چھ نومبر 2015 کو گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ، دو سال تک مقدمہ چلا ،تین میں سے دو ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہونے پرا یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج/ اضافی ضلع قاضی حق نواز نے فیصلہ سنایا ، ایک اور مقدمہ غفور کو بھی قتل کا جرم ثابت ہونے پر پچیس سال قید اور د ولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج چکدرہ حق نواز خان کی عدالت نے سابق تحصیل ناظم اور قومی وطن پارٹی کے رہنماء محمد عمر کے قتل میں نامذد دو ملزمان اجدار خان اور شہاب الدین سکنہ اوچ کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر پچیس پچیس سال قید اور ایک ایک لکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ تیسرے ملزم شاہی روم کو عدم ثبوت کے بناء پر بری کردیا گیا سابق تحصیل ناظم محمد عمرکے قتل کا مقدمہ اوچ پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا تھا مقدمہ میں استغاثہ کی طرف سے رازق جان ایڈوکیٹ اور سرکار کی طرف سے پبلک پراسیکیوٹر اسفندیار خان نے پیروی کی ، ایک دوسرے قتل کے مقدمہ میں غفور خان کو بھی جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دو لاکھ روپے کی سزا سنائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :